جمعرات, 28 مارچ 2024


مردم شماری کی ٹیم پر حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مردم شماری کی ٹیم پر حملے کا منصوبہ ناکا م بناتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا سے فرار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے گروہ کے کارندے کو دھر لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری کی ٹیموں کو نشانہ بنانے کیلئے آیا ہوا تھا جبکہ پولیس حکام کو کے پی پولیس سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم اشتہاری ہے اور کے پی میں سرچ آپریشن کے بعد سے روپوش تھا اور ملزم کا جس گروہ سے تعلق ہے وہ گروہ صوبائی وزیر باقرحسین اور ایف سی کیمپ بونیر پر بھی حملے میں ملوث ہے ۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment