بدھ, 24 اپریل 2024


حالیہ بارشوں سے شہر میں ایک بار پھر تباہی

 

ایمز ٹٰی وی(کراچی )حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باوجود شہر کے نالوں کی صفائی کا کام نہیں کیا گیا جس کے باعث متوقع طوفانی اور تیز بارشوں سے ایک بار پھر نالے اوور فلو ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ شہر میں نالوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تیز بارشوں کی صورت میں ایک مرتبہ پھر صورتحال ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔ شہر کے نالے بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں اور حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باوجود ان نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے، حالیہ بارشوں کے بعد نالوں اور گٹروں کی صفائی کا کام برائے نام کیا گیا تھا اور کاموں سے زیادہ فوٹوسیشن پر توجہ دی گئی تھی۔ ضلع جنوبی میں لیاری کے مختلف علاقوں آگرہ تاج کالونی، بغدادی، سنگولین، پرانا حاجی کیمپ کے علاوہ کلاکوٹ، شیرشاہ، ماڑی پور، مچھرکالونی، شیریں جناح کالونی کے علاقوں میں نالے اور گٹر بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں اور متوقع طوفانی بارشوں کی صورت میں گٹر اور نالے اوورفلو ہوسکتے ہیں۔ ضلع غربی کے علاقوں میں بھی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے، پاک کالونی، پرانا گولیمار، اسلامیہ کالونی، پیرآباد، فرنٹیئرکالونی، بلال کالونی، اتحاد ٹاؤن، علیگڑھ، بنارس اور پٹھان کالونی کے علاقوں میں بھی نالے بدستور کچرے اور غلاظت سے بھرے ہوئے ہیں،

ان علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نالوں کی صفائی کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

عملی طور پر نالوں کی صفائی کا کام برائے نام کیا گیا ہے اور تیز بارشوں سے صورتحال ابتر ہوسکتی ہے تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نالوں کی صفائی ہنگامی بنیاد پر کرائی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment