جمعرات, 25 اپریل 2024


شرجیل میمن احتساب آج عدالت میں پیش

 

ایمزٹی وی(کراچی)اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن اور دیگر 11 ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 
اس موقع پر عدالت میں اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔
 
نیب حکام شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے مرکز میں ڈاکٹرز نے شرجیل میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کا 3 بار معائنہ کیا ہے اور تمام ملزمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
 
دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری محکمہ اطلاعات ذوالفقار شالوانی، سابق انفارمیشن افسر سارنگ چانڈیو، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہار منصور راجپوت، سابق سیکشن افسر الطاف میمن، پروپرائیٹر میڈیا پاور لنک سید نوید، سیکرٹری ایورنیو کنسیپٹس پرائیوٹ لمیٹڈ محمد حنیف، سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایورنیو کنسیپٹس عاصم امیر، ڈائریکٹر ایڈرٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سلمان منصور، گلزار علی اور روزنامہ میلان کے پروپرائٹر عمر شہزاد بھی شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment