جمعرات, 18 اپریل 2024


سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر جھڑپ

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شور شرابے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا، نصرت سحر نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ تے ہو کہا ، اسپیکرصاحبہ! یہ اجلاس نہیں چل سکے گا، شہلارضانے جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کواجلاس چلاکردکھاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت چھڑپ ہوئی جس سے ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا،نصرت سحرعباسی نے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اجلاس کا علامتی واک آؤٹ کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں ،ڈپٹی اسپیکرشہلارضاکی سیما ضیاء اورمتحدہ رکن صابرقائم خانی کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی جس پر اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا علامتی واک آؤٹ کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ بیٹھ رہے ہیں یا آپ کوبٹھاؤں، تاہم اپوزیشن ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی سپلیمنٹری سوالات پوچھناچاہتے تھے لیکن شہلارضا نے کہا کہ کسی کوغیرضروری سوال نہیں کرنے دوں گی، ڈپٹی اسپیکر نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ جب کہہ دیاسوال نہیں ہوگاتونہیں ہوگا، شہلا رضا کے سخت رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment