ھفتہ, 20 اپریل 2024


مقامی عدالت نے راؤ انوار کی گرفتاری کاحکم دیدیا

 

ایمز ٹی وی (کراچی) مقامی عدالت نے ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی ، دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ راﺅ انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment