جمعرات, 18 اپریل 2024


ایم کیوایم نے ہمیشہ سہارے تلاش کئے, سعید غنی

 

ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کا ووٹ بینک کم ہوا ہے کیونکہ ٹھپے مار کرووٹ لینے کا دور ختم ہوگیا ہے،ٹھپے مارنے والی ان کی مشین خراب ہوگئی ہے۔

آئندہ الیکشن سے قبل ایم کیوایم اور پی ایس پی ایک ہوں گے،ایم کیوایم نے ہمیشہ سہارے تلاش کیئے،ٹھپوں اور لوگ مارنے کا دور ختم ہوگیا، وہ منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ اچھے خواب دیکھنا بری بات نہیں، میں خواب نہیں دیکھتا سیاسی کارکن ہوں، سعید غنی نے دعوی کیا کہ 2018میں پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہوگی،

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ سہارے تلاش کیے، نتائج بدلنا،پولنگ اسٹیشنز ہائی جیک کرنا، دھاندلی کے لیے لوگوں کو مارنا یہ سب اب ختم ہوگیا ہے،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے الیکشن سے پہلے دوبارہ اکٹھے ہوں گے،وہ پھر ایک رہنما تلاش کریں گے تاکہ پھر سے ٹھپے لگا سکیں سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہونا چاہئے لیکن جبر نہیں ہونا چاہئے،بلاول بھٹو نے ڈاکٹرعاصم کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ پارٹی کو مضبوط کرنا میرا فرض اور حق ہے پیپلزپارٹی کراچی میں مقبول ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ میں ایک ٹی وی اینکر کے الزامات کا جواب دینے کے لیے آج اسلام آباد جا رہا ہوں مجھ پر کرپشن کے الزام لگانے والے اینکر کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ عوام کے سامن

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment