جمعرات, 25 اپریل 2024


کراچی کنگز کو حیدرآباد میں بہترین کھلاڑیوں کی تلاش

اسپورٹس : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سندھ کا پہلا فیز حیدرآباد میں مکمل ہوگیا۔ کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے،اگلا مرحلہ میرپورخاص میں ہوگا۔ پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے، پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کی رونقیں کراچی کنگز نے بحال کردیں، ایونٹ کے موقع پر کوچز فیصل اطہر اقبال امام شاہد قمبرانی کراچی کنگز کے آفیشلز نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اگلا مرحلہ میرپورخاص میں منعقد ہوگا، مستقبل کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment