Print this page

کراچی سی ویو پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق

 

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے سی ویو میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا،جاں بحق نوجوان کی ظافر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو ڈی ایچ اے کا رہائشی اور فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ساﺅتھ جاوید ریاض کا کہناتھا کہ کار نے اوورٹیک کرنے پر ہیوی بائیک کو ٹکر ماری جس پر ہیوی بائیکر پیچھے گاڑی نے تعاقب کرکے فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، کار میں 4 افراد سوار تھے ۔
ادھر وزیر داخلہ سندھ نے سی ویوپرفائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیااور ڈی آئی جی ساو¿تھ سے رپورٹ طلب کرلی،ایس ایس پی ساﺅتھ کے مطابق فائرنگ کرنےوالوں کاتاحال معلوم نہیں ہوسکا،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے،فائرنگ میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments3