جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اورسرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے جب کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے، ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جب کہ خطے کےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں 108 ویں مڈشپ مین اور17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت کی، کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی، 46 برادرممالک کے افسران شامل ہیں جن میں ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment