ھفتہ, 20 اپریل 2024


راؤ انوار کو سندھ حکومت نے نہ تو کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی چھٹی دی

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو سندھ حکومت نے نہ تو کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی چھٹی دی جب کہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کیس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، سندھ میں ماورائے عدالت قتل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو سندھ حکومت نے نہ تو کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی چھٹی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، جرم کوئی بھی کرے پولیس فوری ایکشن لینے کی پابند ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment