منگل, 11 دسمبر 2018


انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری

 

ایمزٹی وی(کراچی) صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور صدر مملکت نے ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ آرڈیننس جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment