منگل, 19 جون 2018


کراچی کا درجہ حرارت حد سے بڑھ گئے

 

ایمزٹی وی(کراچی)منگل کی صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا حد نگاہ ایک کلو میٹر سے کم رہی، سمندری ہواؤں کی وجہ سے دن میں گرمی زیادہ محسوس کی گئی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی ہوائیں دوبارہ چلنے سے گرمی کی حدت میں کمی کا امکان ہے۔ دھند کی وجہ سے دوسرے روز بھی حد نگاہ متاثر رہی، منگل کو دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے گرمی کا پارہ بڑھ کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں ہونے والی اس تبدیلی کی وجہ شمالی ہواؤں کا منقطع ہونا اور جنوبی سمت کی سمندری ہواؤں کا غالب آنا ہے، منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار 20کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی صبح کے وقت ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے نمی کا تناسب بڑھ کر90 فیصد ہوگیا جس کی وجہ سے دھند کی کیفیت پید اہوئی اور حد نگاہ 6کلو میٹر سے کم ہوکر صرف 500 میٹر رہ گئی تھی محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ ) کو گزشتہ روز جیسی صورتحال ہوسکتی ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16سے 18ڈگری جبکہ آج شہر کی فضا پر دھند چھانے کا بھی امکان ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیا ت شاہد عباس کا کہناہے کہ اگلے 2 روز کے دوران شمال مشرقی ہوائیں دوبارہ چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ جائے گا اور رات کے وقت خنکی بڑھ جائے گی، شہر کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 3 بجے سے علی الصباح6 بجے تک دھند چھائی رہی جس کے باعث شہریوں کو گاڑیاں چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا کلفٹن، سی ویو، ڈیفنس، بوٹ بیسن، مائی کلاچی روڈ ، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ ، شاہراہ آر سی ڈی، حب ریور روڈ ، منگھو پیر ، ہاکس بے، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ، اسٹیل ٹاؤن ، بن قاسم اور اطراف کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے علی الصباح درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب96 فیصد ریکارڈ کیا گیا، صبح 6 بجے کے بعد شہر سے دھند ختم ہوگئی اور مطلع صاف ہوگیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment