Print this page

انتظار قتل کیس، ڈی ایس پی ایس آئی یو عامر حمید سے بھی تحقیقات شروع

 

ایمزٹی وی(کراچی)انتظار قتل کیس میں نئے پولیس افسر کی انٹری، تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ڈی ایس پی ایس آئی یو عامر حمید سے بھی تحقیقات شروع کردیں، ڈی ایس پی عامر حمید کہتے ہیں ان کا انتظار کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ماہ رخ نام کی ان کی کوئی بھتیجی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتظار کی ماہ رخ نامی لڑکی سے اسکول سے دوستی تھی۔ ماہ رخ سابق ڈی ایس پی ایس آئی یو عامر حمید کی بھتیجی ہے۔انتظار کے والد نے ماہ رخ کے والد سہیل حمید کی دھمکیوں کی اطلاعات بھی دی تھیں۔
کیس کی تفتیش کے دوران عامر حمید اور سہیل حمید کے آپس میں بھائی ہونے کا انکشاف ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس افسر عامر حمید سے بھی تحقیقات شروع کیں اور اس سلسلے میں جمعے کو جے آئی ٹی اجلاس میں بھی پولیس افسر عامر حمید پیش ہوئے۔
ڈی ایس پی عامر حمید نے انتظار کے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رخ نامی لڑکی ان کی بھتیجی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عامر حمید اس وقت ایس ایس پی انوسٹی گیشن سائوتھ فاروق اعوان کے پی ایس او ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں