جمعرات, 16 اگست 2018


شہرقائد میں موسمیاتی تبدیلی

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا منگل کو گرمی کا پارہ 36 ڈگری کو چھوگیا 9 مارچ کو مغربی ہواؤں سلسلے کے آثار شہر پر خوشگوار موسم کی صورت میں نمودار ہوسکتے ہیں مارچ کے وسط سے اختتام تک درجہ حرارت40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شہر میں سرد موسم کا دورانیہ 31 مارچ تک ہے مگررواں ماہ 3 سے 5 مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کا رخ کریں گے۔ جن میں 2 سلسلے جزوی موسمیاتی تبدیلی کاباعث بن سکتے ہیں تاہم اب کراچی میں سرد ہوائیں چلنے اور بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق 9 اور 10مارچ کے درمیان ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سمیت اندرون سندھ کے کچھ اضلاع پر خوشگوار موسم کی شکل میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔
تاہم 15مارچ کے بعد سمندر اور زمین کا درجہ حرارت یکساں ہونے کی وجہ سے شہر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور گرمی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے شاہد عباس کے مطابق گرمی کے دوران شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا کوئی امکان نہیں ہے انھوں نے بتایا کہ مارچ کے تیسرے ہفتے میں اندرون سندھ گندم کی کٹائی کی وجہ سے بھی شہر کے کا درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری بڑھ جائے گا کیونکہ بغیر فصل کے زمین زیادہ تیزی سے گرم ہوگی جس کے نتیجے میں شہر میں گرمی پڑسکتی ہے تاہم اس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں مارچ کا سابقہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے مارچ سن 2010 میں شہر کا درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب شہر میں منگل کی صبح فضاؤں میں گرد وغبار نما (ہیزی) موسم چھایا، صبح کے وقت حد نگاہ 4 کلومیٹر تک کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کو بھی گزشتہ روز جیسی موسمیاتی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق منگل کی صبح شہر کی فضاؤں میں گردوغبار نما (ہیزی) مطلع چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4کلومیٹر رہ گئی تھی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تین مختلف سمتوں مغربی، شمال مشرقی اور جنوب مغربی ہوائیں وقفے وقفے سے چلتی رہیں جن کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہوائیں مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے مکمل دن طلوع ہونے کے بعد شہر کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھا جس کی وجہ سے حدت میں اضافہ ہوگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment