جمعرات, 25 اپریل 2024


ایم کیو ایم کایومِ تاسیس، پارٹی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے

 

ایمزٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (پی آئی بی) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے وڈیرا شاہی ختم کریں گے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر استقبالیہ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ یوم تاسیس منا رہے ہیں اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے وڈیرا شاہی ختم کریں گے اور پارٹی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے یوم تاسیس پر آج پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ الگ الگ جلسے کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم پی آئی بی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا جلسہ شام 3 بجے لیاقت آباد فلائی اوور پر ہوگا، جبکہ ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے سربراہ ڈاکٹر مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کا جلسہ شام 4 بجے نشتر پارک میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں رہنما کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کے مسئلے پر ایم کیو ایم دو حصوں بہادرآباد اور پی آئی بی میں تقسیم ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں اسے سینیٹ الیکشن میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment