بدھ, 24 اپریل 2024


چیف جسٹس نے راؤ انوار کو بچنے کا اشارہ دے دیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ راؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment