جمعرات, 18 اپریل 2024


ایم کیو ایم کی دو خواتین ایم پی ا ے دوسری پارٹی میں شامل

 


ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان ہاوس کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پا کستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور نا ہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ نائلہ منیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں 31سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی ، ایم کیو ایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔

جب کہ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباءپروری اور آپس کی چپقلش ہو رہی ہے۔ ا س موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم سے زاتی دمنی نہیں ۔ ایم کیو ایم کا برینڈ ہی خراب ہو گیا ہے ، ہر غلط کا م ایم کیو ایم سے جوڑ دیا گیا اس پر پورا پاکستان یقین کر تا ہے۔مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد والوں کو بھی پی ایس ]پی میں شمو لیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment