بدھ, 24 اپریل 2024


کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں پچھلے چند روز سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔
شہر قائد میں اس وقت 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔ صبح 11 بجے شہر کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment