منگل, 23 اپریل 2024


حکومتِ سندھ کی جانب سےعام تعطیل کا اعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی) حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment