بدھ, 24 اپریل 2024


ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا،رکن قومی اسمبلی وسیم حسن پی ایس پی میں شامل ہو گئے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹنے کو تیار ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسن پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی کے ہمراہ ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے اور باقاعدہ پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وسیم حسن 2013 میں حیدر آباد سے این اے 220 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment