Print this page

پتنگ کے ساتھ عشق اور اسی کے ساتھ ہی میرا جینا مرنا ہے،فاروق ستار

 

ایمزٹی وی (کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تنظیمی بحران کے بعد بہت سے لوگوں نے پیشکش کی لیکن میں کسی اور جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا کیونکہ ایم کیوایم پاکستان ہی میری جماعت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ میں نے 35 سال گزارے، پتنگ کے ساتھ عشق اور اسی کے ساتھ ہی میرا جینا مرنا ہے، کسی اور جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ایم کیو ایم پاکستان ہی میری جماعت ہے، مستقبل میں بھی اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تنظیمی بحران اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کئی سیاسی جماعتوں نے پیشکش کی لیکن میں تمام صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکراپنی جماعت کو نہیں چھوڑ سکتا اور ناہی کسی اور کا ہاتھ تھاموں گا، پیشکش کرنے والے اپنی آفر اپنے پاس رکھیں، ان کے لئے صرف شکریہ ہے، تنظیمی بحران سے نبرد آزما ہونا ہے کوئی نا کوئی حل نکال لیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں