Print this page

شریف فیملی کےخلاف ایون فیلڈریفرنس کیس کی سماعت

 

اسلام آباد(ایمز ٹی وی) شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈر یفرنس کیس کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث گواہ واجد ضیاءپر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔قبل ازیں، نیب نے شریف خاندان کے ارکان اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے تین مقدمات اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درج کرائے تھے

۔نیب نے شریف خاندان پر دباﺅ بڑھانے کے لیئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر لیے اور جائیدادیں ضبط کر لیں۔شریف خاندان نے خود پر لگے الزامات کو غلط ، من گھڑت اورسیاسی الزامات قرار دیا۔سپریم کورٹ نے جولائی 2018 میں نوازشریف کو آمدن کے ذرائع ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف نیب کو تحقیقات اور کیس چلانے کا بھی حکم دیا۔سپریم کورٹ نے مزید ٹرائل نوازشریف کے خلاف کیس چھ ماہ میں ختم کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں