Print this page

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی

 


ایمز ٹی وی (کرا چی) رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس کی کارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم نزیر سے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان بر آمد کرلیا جبکہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بشیر متعدد بار جرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے

۔دوسری جانب ایوب گوٹھ میں پولیس نے دوران گشت دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کی شناخت مولا داد اور جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں