منگل, 24 اپریل 2018


راؤ انوار نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگاوادیں

 

ایمزٹی وی(کراچی) نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا ایئر کنڈیشن خراب ہو گیا۔
ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ سمیت 4افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طبعیت اس وقت ناساز ہوگئی جب ان کے قید خانے کا اسپلٹ ( ایئر کنڈیشن ) خراب ہو گیا اس موقع پر موجود سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ،تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر مذکورہ مسئلے کو حل کردیا۔
ملیر ڈسٹرکٹ کے اہم ذمہ دار پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایاکہ ہائی پروفائل کیس نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کے قتل میں گرفتاری دینے والے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی اچانک طبعیت ناساز ہوگئی، ملزم راؤ انوار کے قید خانے کا اسپلٹ ( ائیر کنڈیشن ) خراب ہوگیا تھا گرمی اور حبس کے باعث ملزم کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment