Print this page

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس ماما کے اہم انکشافات

 

ایمز ٹی وی (کراچی)ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس ماما نے اہم انکشافات کر دیئے۔رئیس ماما نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ اور ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلاتا تھا، کراچی آپریشن میں متحدہ لندن نے اہم ٹاسک دیا۔رئیس ماما نے مزید بتایا کہ متحدہ لندن کے اہم کردار ندیم نصرت نے پاکستان مخالف کام کرنے پر زور دیا۔

رئیس ماما نے پارٹی کی پاکستان دشمن پالیسی اور ٹوٹ پھوٹ کی اندرونی کہانی کا راز فاش کردیا، دوران تفتیش بتایا کہ لندن قیادت، واسع جلیل، ندیم نصرت نے پاکستان مخالف کام کرنے اور کراچی آپریشن میں اہم ٹاسک دیا تھا۔ پارٹی کے اندر لابنگ عامر خان نے کی، نظریاتی کارکنوں کو سائیڈ لائن کیا گیا۔

ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد، ٹارگٹ کلر رئیس ماما نے مزید انکشاف کیا کہ پارٹی کیلئے ٹارگٹ کلنگ کی، زمینوں پر قبضہ کیا،رقم لندن قیادت تک پہنچائی،قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد پہلے دبئی، پھر ملائیشیا فرار ہوگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں