Print this page

کرا چی والوں کے لئے نئی بس سر وس کا آغاز

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سند ھ حکومت کی جا نب سے کراچی میں ٹاور سے لانڈھی تک پیپلز بس سروس کے نام سے نئی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے مطابق پیپلز بس سروس کی بسیں داﺅد چورنگی لانڈھی سے ٹاور تک کے روٹ پر چلیں گی، ابتدائی طور پر اس پروجیکٹ میں دس بشوں کو شامل کیا گیا ہے، جو شارع فیصل پر چلیں گی۔پیپلز بس سروس صبح 7بجے سے رات 10 بجے تک چلے گی، جب کہ عوامی سہولت کے پیش نظر بسوں کا کرایہ بیس سے تیس اور چالیس روپے تک رکھا گیا ہے۔ بس میں بیک وقت تیس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں