جمعرات, 25 اپریل 2024


کراچی میں شدید گرمی کی لہراسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ ڈی جی میٹ نے خبردار کردیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا کہ آئندہ دو ماہ ملک کے اکثر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ۔مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی اوپر جائےگا ۔
ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ 30 اپریل کونواب شاہ کادرجہ حرات 50 اعشاریہ 2 ڈگری سنٹی گریڈ تک جاپہنچا جوایک ریکارڈ ہے اوراس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہے ۔،آئندہ 2 ماہ میں سندھ و جنوبی پنجاب میں آندھیاں، طوفانی و گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی، کراچی کے درجہ حرارت میں تبدیلی آتی رہے گی۔
کراچی میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ رواں ہفتے اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، بعض مقامات پربارش ، ژالہ باری اور آندھی کےامکانات ہیں ۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمۂ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ماہرین صحت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے،محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment