Print this page

سبیکا کی اب صرف یادیں رہ گئیں

ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سترہ سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی قونصل جنرل عائشہ کا کہنا ہے کہ سبیکا کی میت ہیوسٹن کی حمزہ مسجد کے سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے اور آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ آج شام یا پیر تک میت وطن پہنچ جائے گی۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹیکساس جانے والی سبیکا کی اب صرف یادیں رہ گئیں۔سبیکا کو بیس جون کو واپس آنا تھا،آ تو وہ اب بھی رہی ہے،مگر چہرے پر وہ مسکان نہ ہوگی جو گھروالوں کی جان تھی۔سبیکا کا انتظار اب بھی کیا جارہا ہے،مگر بھیگی آنکھوں اور سسکیوں کے ساتھ۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیکساس کے اسکول میں پاکستانی طالبہ سبیکہ شیخ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہیوسٹن شہر کے اس اسکول میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز صبح آٹھ بجے رونما ہوا جب اسکول کا ہی ایک طالب علم اسلحہ لے کر آرٹ کی کلاس میں گھسا اور اس نے اندھا دھند گولیاں برسادیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں