Print this page

کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد آج

 

 

ایمز ٹی وی کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے جب کہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا جا چکا ہے کہ گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں