ھفتہ, 20 اپریل 2024


یوم علیؓ ، فل پروف سیکیورٹی کی ہدایت جاری

 

ایمزٹی وی(کراچی)یوم علیؓ کے موقع پر کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں یوم علی کے مرکزی جلوس پر 5ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
72موبائلیں،65 موٹر سائیکلیں،7 بکتربند گاڑیاں بھی سیکیورٹی پر معمور ہوں گی۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس فورس کو ہدایت کی ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی نگرانی اور سرچنگ کومزید سخت کیا جائے،ہائی ویز پر اسنیپ چیکنگ اور مشتبہ مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ امام بارگاہوں پر پولیس تعیناتی سمیت دیگر ضروری امور کو بھی یقینی بنایا جائے۔۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment