جمعرات, 25 اپریل 2024


چیف جسٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل سرگرم

 

ایمزٹی وی (لاڑکانہ)چیف جسٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ میاں ثاقب نثار لاڑکانہ سیشن کورٹ جاپہنچے جہاں زیر التوا مقدمات سست روی سے چلانے پر ججز کی سرزنش کر ڈالی۔

چیف جسٹس نے عدالت میں موجود ایڈیشنل سیشن جج محمد علی کا موبائل فون اٹھا کر پھینک ڈالا اور جج کو موبائل فون گھر رکھ کر آنے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے چانڈکا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں مختلف شعبوں کے وزٹ کے دوران گندگی اور ٹوٹی پھوٹی چیزیں دیکھ کر جسٹس میاں ثاقب نثار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ایم ایس سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ آپ کی لیبارٹری اتنی اچھی ہے ، اتنی گندگی رکھتے ہیں۔

لیبارٹری میں مختلف وارڈز کے دروازوں پر لگے تالے دیکھ کر بھی چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment