Print this page

پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کا دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 

ایمزٹی وی(کراچی)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہےکہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاک بحریہ کے تحت پاکستان نیول اکیڈمی میں 109ویں مڈشپ مین اور 18ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کا دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں دوست ممالک بحرین، سعودی عرب، اردن اور قطرکے کے 43 آفیسرز اور کیڈٹس بھی شامل ہیں، جبکہ کمیشن حاصل کرنے والوں میں دینی تعلیم و ترغیب کے آفیسرز بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ روحیل شہزاد کو قائداعظم گولڈ میڈل عطا کیا گیا، مڈشپ مین دایان احمد اکیڈمی ڈرک کے حقدار قرار پائے جبکہ مڈشپ مین کاشف قیوم کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں