جمعہ, 16 نومبر 2018


سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب آج ہوگا۔ اسمبلی کے اجلاس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
سندھ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی کا متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف سے مقابلہ ہوگا۔ جاوید حنیف ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری اور رابعہ اظفر آمنے سامنے ہوں گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment