Print this page

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا مشترکہ آپریشن

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ مل کر مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا جس کے باعث 6 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریش کے دوران لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے داخلی وخارجی راستے سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت 6 افراد گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان میں سے ملزم ’کوکب‘ قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔
کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کوکب کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، اور گرفتار شدگان میں افتخار نامی منشیات فروش بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکو عمر عرف ڈینی شہر میں ہونے والی لوٹ مار کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شہر قائد میں پولیس کی جانب سے اہم کارروائیاں کی گئی تھیں، جس کے باعث متعدد ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں