بدھ, 24 اپریل 2024


چیف جسٹس کا سیاسی قیدیوں کے کمرے میں چھاپے

 

کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکوکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیرعلاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔

نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کا جائزہ لیا اورکچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔ 

اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں ، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment