جمعرات, 25 اپریل 2024


ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

 

.
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔
کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ٹاگٹ کلر کو گرفتار کیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز سے کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد ہوا، پولیس ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس سے قبل رواں سال جون میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کو حراست میں لیا تھا، ملزم خالد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا تھا۔
مذکورہ گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ملزم خالد نے ایم کیو ایم لندن کی قیادت سے مستقل رابطے کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں فنڈز اکھٹا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment