جمعرات, 25 اپریل 2024


ہمیں فخر ہے اپنے شہداء پر،گورنرسندھ عمران اسماعیل

 

ایمز ٹی وی (کراچی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، مجھے پاک فضائیہ میں جانے کا بہت شوق تھا، آج جے ایف 17 میں بیٹھا تو اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا۔
کراچی پی اے ایف بیس مسرورمیں یوم دفاع کےموقع پررنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل کیا، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تقریب میں شہداء کے اہل خانہ،پاک فضائیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی جبکہ شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ کو جنگی طیاروں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ وہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں بیٹھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج یوم دفاع ہے ہمیں فخر ہے پاک فوج پر، پاک فوج کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے پاک فضائیہ میں جانے کا بہت شوق تھا، مجھے بہت اچھا لگا جب جے ایف 17 میں بیٹھا ، آج طیارے میں بیٹھا تو اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتا۔
اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے قائد کا قول فوج نے پورا کیا ، انہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، میں خود ایک شہید کی بیوہ کا شاگرد رہا ہوں، میں نے عباسی شہید کی بیگم سےپڑھا ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment