جمعہ, 19 اپریل 2024


سمندری ہوائیں ایک بار پھر بند ، درجہ حرارت36 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماہرین سمندر کے بگڑتے مزاج سے پیدا ہونے والے ٹراپکل سائیکلون کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment