Print this page

نیب مجھ پر کیس کرکے پچھتائے گا، خورشید شاہ

 

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب مجھ پر کیسکرکے پچھتائے گا اور نیب کا پول کھل جائے گا۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں کھلی کتاب ہوں، میری سیاست اور تعلقات کو دیکھ کر وہ سمجھتے ہیں کہ میں امیر ہوں، 30 سال سے جیت رہا ہوں میں واقعی امیر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء میں میرے خلاف لوگ احتساب عدالت گئے مگر عدالت نے مجھے کلئیر قرار دیا، نیب مجھ پر کیس کرکے پچھتائے گا کیونکہ نیب کا پول کھل جائے گا، مجھے کسی کا ڈر نہیں صرف اللہ کا ڈر ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ عمران خان کے ساتھ وہ تین یا 6 ماہ چل سکیں جب کہ اپنا گھر اسکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی کیونکہ گھر بنانے کے لیے ساڑھے 7 ہزار ارب روپے درکار ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں