ھفتہ, 20 اپریل 2024


لاپتہ افراد کا جواب اللہ کو دینا ہو گا،سندھ ہائی کورٹ

 

50 افراد کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں پر پولس نے برہمی کا اظہار کیا،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ ہر بار ایک جیسی رپورٹس لے کر آجاتے ہیں، ہمیں اللہ کو جواب دینا ہوگا،انھوں نے کہا کہ تفتیشی افسر تبدیل ہونے کی وجہ سے کیسز تاخیر کا شکار ہوتے ہیں،

افسر تبدیل کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ لاپتہ شہری کی اہلیہ نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر 2017 سے لاپتا ہے مگر ایک بھی جے آئی ٹی سیشن نہیں ہوا۔

ایک اور لاپتہ نوجوان کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا جاوید 2 سال سے لاپتا ہے اور رینجرز والوں کے پاس ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment