منگل, 16 اپریل 2024


رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں جشن عید میلاد النبی بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment