جمعہ, 19 اپریل 2024


روشنیوں کے شہر کراچی میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال

 

کراچی :کے الیکٹرک حکام کے مطابق کراچی ایسٹ میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوچکی ہے تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے واٹر بورڈ، ایئرپورٹ اور سول اسپتال سمیت اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو جزوی سپلائی بحال ہو چکی ہے اور بن قاسم، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے کورنگی صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پانچویں مرتبہ بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہوئی ہے۔ بجلی کی فراہمی چھ بجے کے بعد منقطع ہوئی جس سے ملیر، شاہ فیصل، قائد آباد، کورنگی، فیصل کالونی،پی آئی اے، ٹاون شپ، سی اے اے کالونی، گلستان جوہر، ایئرپورٹ ، لانڈھی، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، گڈاپ، انچولی سمیت کراچی کے متعدد علاقے متاثر ہوئے تھے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہے جس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد بجلی فراہمی بحال ہو گئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment