جمعہ, 19 اپریل 2024


امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کراچی : امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس  کی عمر میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد رائیونڈ تبلیغی مرکز میں ادا کی جائے گیا 

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب گزشتہ کئی روز سے ڈاکٹرز اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں ڈینگی بخار کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، حاجی عبدالوہاب کو سانس لینے میں دشورای کاسامنا تھا اور سینے کی تکلیف بھی تھی جس کے باعث وہ رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے تھے۔

گزشتہ رات حاجی  عبدالوہاب  کی طبیعت کافی خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ اس جہاں فانی سے رحلت فرما گئے، ان کے انتقال پر مذہبی، سیاسی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علماء کرام  نے افسوس کا اظہار کیا۔

امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب1922 کو انڈیا کے شہر دہلی میں  پیدا ہو ئے ہجرت کے بعد پاکستان آئے، ان کا تعلق راجپوت راؤ برادری سے تھا، اسلامیہ کالج لاہور سے گریجو یشن کیا، گریجویشن کے بعد تحصیلدار کی نو کری شروع کردی، انہوں نے تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حاجی عبدالوہاب مسلم دنیا کے 500 سو بااثر شخصیات میں 10 ویں نمبر پر شامل تھے، ان کا شمار پاکستان کے ان پانچ لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تبلیغ کے لئے وقف کی۔

محمد شفیع قریشی تبلیغی جماعت کے پہلے امیر تھے ان کی وفات کے بعد حاجی محمد بشیر دوسرے امیر مقرر ہوئے جبکہ حاجی عبدالوہاب تیسرے امیر مقرر ہو ئے، رائیونڈ تبلغی مرکزانتظامیہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب اجتماع گاہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھرسے قافلے رائیونڈپہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment