جمعہ, 19 اپریل 2024


کل عام تعطیل ہوگی

 

حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 21 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 21 نومبر کو سندھ حکومت کے ماتحت محکمے، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب شہرقائد سمیت ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ پہلے ہی ملک بھر میں 21 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment