جمعرات, 18 اپریل 2024


جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا

کراچی: ملک بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا, عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے جبکہ مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں.

کراچی میں جشن عید میلاا لنبی ﷺ پر مذہبی جوش جذبہ عروج پر رہا، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے شہر میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاں بھی نکالی گئیں، جماعت اہلسنت کا مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوکر نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس کے علاوہ سنی تحریک کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو نمائش چورنگی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment