ھفتہ, 20 اپریل 2024


آئیڈیاز 2018، پاک فضائیہ بہترین دفاعی آلات کے ساتھ شرکت کے لئے تیار

کراچی : ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ آئیڈیاز 2018 میں اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کرے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ آئیڈیاز2018 میں اپنے ملکی ساختہ آلات حرب کی نمائش کرے گی، پاک فضائیہ نمائش میں ملکی سطح پرتیار کردہ بہترین دفاعی آلات کے ساتھ شرکت کررہی ہے، نمائش میں ائیرڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اوراینٹی گریٹڈ اسٹیمولیٹرزشامل ہیں اوریہ اسٹیمولیٹرزپاک فضائیہ کی آپریشنل تربیت کو جدید طرزمیں ڈھالنے میں کارآمدثابت ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیرو نا ٹیکل کمپلیکس کامرہ بھی اس نمائش کا اہم حصہ ہے، جے ایف 17 تھنڈر اورسپر مشاق طیارے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے طیارے سی ویو کراچی پر فضائی مظاہرہ پیش کریں گے، نمائش کے تیسرے دن شاندار فضائی مظاہرے میں جے ایف 17 تھنڈراورایف 16 طیاروں کے علاوہ پاک فضائیہ کی ائیروبیٹکس ٹیم شیردل بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آئیڈیاز2018 نمائش 27 سے30 نومبرتک ایکسپوسنٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment