Print this page

آئیڈیاز2018، حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے

کراچی: کراچی میں صدرمملکت عارف علوی نے آئیڈیاز 2018 کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز2018 کی نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پرگامزن ہے، پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، آئین عام شہری کو ہرقسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
 
صدر نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، ہمیں پاک فوج کےشہدا پر فخر ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پرواقع ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ہمارے ہتھیاردفاع کے لیے ہیں اوراپنے ملک کے دفاع کیلیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے جب کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے۔
 
صدرمملکت عارف علوی ناے کہا کہ افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، بھارت طاقت کے زورپرکشمیرکے حقوق نہیں دباسکتا، بھارت کو مذاکرات کی میزپرآنا ہوگا، ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے، خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے، پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے جب کہ مسائل کو دبانے کے بجائے انھیں حل کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں