Print this page

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، پیٹرول خریدنے کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار

کراچی : کراچی اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو خط بھی لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہر کی تین معروف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنایا جائے،  ماڈل سڑکیں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور میٹروپول سے دو تلوار چورنگی تک بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ ماڈل سڑکوں پر قائم پیٹرول پمپس پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے اور ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو فیول فراہم نہ کیا جائے۔ سڑکوں کی بندش کے لیے لگائے جانے والے کنٹینرز کے لیے بھی ضابطہ اخلاق بنادیا  گیا، آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ کنٹینرز پر زحمت کے لیے معذرت واضح طور پر لکھوایا جائے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی سٹی ٹریفک پولیس نے آج سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانا شروع کر دیا۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو شہر اور کینٹ کے کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول نہیں دیا جا رہا جب کہ مال روڈ سے کچہری چوک تک بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں سواروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے، جس کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز تعینات کردئیے گئے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں