جمعرات, 25 اپریل 2024


سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک بندش

 

کراچی: شہر میں چلنے والی اکا دکا بسوں میں بھی مسافروں کا بے انتہا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہونے کے سبب کیپٹو پاور اور سی این جی سیکٹر گیس کی سپلائی بند کی جا رہی ہے۔ گیس کی بندش پر سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر گیس بحال نہ ہوئی تو کراچی کی شارع فیصل بلاک کردی جائے گی۔ دوسری جانب صنعت کاروں نے بھی بڑی صنعتوں میں اہم ترین کیپٹو پاور کی گیس سپلائی منقطع کیے جانے پر شدید تنقید کی ہے اور اسے ملکی پیداوار اور ایکسپورٹ پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سوئی سدرن نظام میں گیس چوری اور ضیاع ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے اور انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول نہیں کر پا رہی۔ ماہرین کے مطابق 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سی این جی غیر معینہ مدت تک بند ہو رہی ہے ۔ ایسوسی ایشن رہنما کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی موجودہ انتظامیہ کا رویہ افسوس ناک ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment