جمعہ, 19 اپریل 2024


کراچی والےہوجائیں ہوشیار،سی این جی اسٹیشن پھرسےبند کرنےکااعلان

کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی آج رات 8 بجے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور اب فلنگ اسٹیشنز کل صبح بند ہوں گے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے کی بجائے کل صبح 8 بجے بند ہوں گے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

یاد رہے سندھ میں ایک ہفتہ سی این جی کی بندش کے بعد گزشتہ روز ہی عوام فلنگ اسٹیشنز پر گیس فراہم کی گئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment